اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) مذاکرات میں وقفہ ہو گیا ،تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم مشاورت کے لئے لان میں چلی گئی،شاہ محمود قریشی فواد چوہدری اور علی ظفر باہمی مشاورت کر رہے ہیں تحریک انصاف کی ٹیم کا عمران خان سے بھی رابطہ حکومتی تجاویز پر گائیڈ لائن لی،حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ممبران کا اپنی اپنی قیادت سے رابطہ کیا،مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق اور پی پی کے یوسف رضا گیلانی کی مذاکرات کے،دوران باہر نکل کر وزارء کے چیمبر میں آمد ،سعد رفیق اور یوسف رضاگیلانی نے شیری رحمان اور شازیہ مری کے چیمبر میں جاکر پارٹی قیادت سے رابطہ کیا ،خواجہ سعد رفیق کے واپس آنے پر اعظم نذیر تارڑ مذاکرات سے اٹھ کر وزارء کے چیمبر میں آئے ،اعظم نذیر تارڑ نے قیادت کو صورتحال سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی عید الاضحی اور محرم کے درمیان الیکش کرانے کی تجویز آئی ہے۔
https://youtu.be/1k6CdcUfcLw