اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمودنے کہاہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ کسی کو مفت حج نہیں کرنے دوں گا۔میں حج کو ٹرانسپیرنٹ (شفاف) کرنے کی کوشش کررہاہوں۔جو معاہدے کئے ہیں وہ سب کے سامنے رکھنے کے لئے تیار ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سرکاری اہلکار بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو اس سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،سزا ملے گی۔
14 دنوں میں ،میں نے کئی ماہ کا کام کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ شگفتہ جمانی نے کم مدت کے حج کی بات کی ہے اس تجویز کا جائزہ لیا جائے۔طلحہ محمود نے کہا کہ کم مدت کے حج پر بات ہوسکتی ہے مگر ہمارا عملہ کسی کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ نہیں دے سکے گا۔
https://youtu.be/1k6CdcUfcLw