اسلام آباد (اے بی این نیوز )ججز کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، عدالتی احکامات کی پرواہ نہیں کی جارہی، فواد چودھری کی پریس کانفرنس کہا تمام ادارے عدالتی احکامات کے پابند ہیں ، کل مریم نواز نے 8 ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا، ججز کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں ، عوام انکے پیچھے ہیں ، ن لیگ اور پی پی پی اپنے گیارہ سو ارب بچانے کے چکر میں ہیں، بشریٰ بی بی کو مریم نواز نے تنقید کا نشانہ بنایا، ان کی طرف سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوایا جارہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا ہے۔