اہم خبریں

سیاسی بجٹ آنے کا خدشہ، معاشی نتائج اچھے نہیں ہونگے، حکومت آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ لائے ،حماد اظہر کی تجویز

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت ذمہ دار بجٹ پیش کرے ،آزادانہ فیصلوں کے نتائج اچھے نہیں ہونگے معیشت کو نقصان پہنچے گا،سیاسی بجٹ آنے کا خدشہ ہے ،ہماری ترجیح ہے موجودہ حکومت بجٹ پیش نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ خدشہ ہے حکومت سیاسی بجٹ لائے گی ، ہماری ترجیح ہے کہ یہ حکومت بجٹ پیش نہ کرسکے ،بجٹ بنانے کے کا کا م نگران حکومت کے حوالے کر نا چاہیے ۔ اگر موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کرنا ہی ہے تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی رضا مندی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں