اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کےلیے مذاکرات کریں، سارا رولا ستمبر کا ہے سمجھ آئی جی؟نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ انتخابات چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائر منٹ کے بعد ، ہم تو چاہتے ہیں کہ وقت پر ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں اکتوبر میں،انہوں نے کہاکہ سارے اکٹھے، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کے لیے مذاکرات کریں۔
