لاہور (اے بی این نیوز) پی ٹی آ ئی کے راہنما شاہ محمود قریشی نے یوم مزدور کے موقع پر کہا ہے کہ آج ہم یوم مزدور کی مناسبت سے اپنے مظلوم طبقے سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ،ہم ملک کو یکجا کرنے کا عظم لے کر میدان میں اترے ہیں ،ہم سیاسی لوگ ہیں ، ہم مذاکرات سے کتراتے نہیں ہیں،پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد نے چیف جسٹس کو اشارہ دیا کے ہمیں مہلت دی جائے،تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ ہم مزاکرات کے لیے تیار ہیں،ہم نے دو نشستیں کرلی ہیں ،کل انشاء اللہ تیسری نشست کرونگا،اسحاق ڈار سے پوچھتا ہوں کیا خواجہ آصف آپ کی جماعت کا حصہ نہیں ہیں؟؟ اگر ہیں تو مزاکرات مین رکاوٹ کیوں ڈال رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی جماعت پی ڈی ایم کا حصہ ہے تو وہ مزاکرات مین رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں؟؟آج آئین بنانے والے آئین توڑ رہے ہیں آئین پر حملہ ہورہا ہے، پارلیمنٹ میں ججز ہر ذاتی حملے ہورہے ہیں پاکستان کے لوگ اب اتنے سادہ نہیں ہیں ،اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے مزاکرات میں وقفہ کے لیے مہلت مانگی ،ہم نے وقت دیا ، ہم نے ایک مناسب پرپوزل دیا ، ہم نے آئین کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر پروپوزل دیا ،آپ کی مشکلات اور آپ کی صفوں میں جو دڑاڑ ہے اس سے ہم لاعلم نہیں،اگر آپ کوئی اتفاق پیدا نہیں کرسکے تو ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے سب کچھ بیان کریں گے،پاکستان تحریک انصاف عوام کی عدالت میں جانے کے لیے تیار ہے۔
