اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے محکمہ خوراک آزادکشمیر میں اصلاحات لانے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے موسٹ سینئر وزیرکرنل وقار نور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی جو اپنی سفارشات ایک ماہ کے اندر حکومت کو پیش کرے گی۔ وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،ممبر اسمبلی چوہدری اظہر صادق،سیکرٹری مالیات،سیکرٹری قانون،پارلیمانی امور و انسانی حقوق،سیکرٹری خوراک و فوڈ اتھارٹی،سیکرٹری سماجی بہبود زکوتہ و عشر،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر اور چیف سٹیٹیٹیکس و پلاننگ کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
