اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا،پاکستان میں گندم بحران سراٹھانے سے قبل حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گندم بحران پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ ، تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں۔شہبازشریفنے گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی بدانتظامی کے باعث پاکستان گندم درآمد کرنیوالا ملک بن گیا۔ رواں سال گزشتہ 10 سالوں کی نسبت گندم کی زیادہ پیداوار ہوئی، کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی کی بدولت زراعت میں ترقی ممکن ہوئی، بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے،۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئےترسایا۔ کھاد ملک سے سمگل کرکے مہنگی کی گئی۔ صوبائی اور وفاقی محکمے کسانوں سے گندم خریدکریں تاکہ کاشتکار کو بھرپور فائدہ ملے۔
