اہم خبریں

ملکی بحران کا ذمہ دار عمران خان،غیر یقینی صورتحال میں نوازشریف کا پاکستان آنا ٹھیک نہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الٰہی کیلئے نہیں نکلے گا۔ ملکی بحران کا ذمہ دار عمران خان ، سی پیک منصوبے کو عمران خان دور میں ایک ساز ش کے تحت ناکام بنایا، ثاقب نثار ہی نہیں پی ٹی آئی کی پوری قیادت ہی بے نقاب ہوگئی ۔ پی ٹی آئی دو ر میں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، پہلے نیشنل اسمبلی سے استعفے دیئے پھر صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں اب اسمبلیوں میں واپسی کی درخواست کررہے ہیں۔۔ غیر یقینی صورتحال میں نوازشریف کا پاکستان آنا ٹھیک نہیں۔ عمران خان کا جو دل کرتا ہے کر گزریں ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ عمران خان دور میں نوازشریف خاندان کیخلاف ظلم کی انتہا کردی ۔ ثاقب نثار نوازشریف کے خلاف انتہا کو پہنچ گئے ۔ ثاقب نثار نے تصدیق کی کہ یہ آڈیو ان کے ہی بیٹے کی ہے ۔ عمران خان نے ٹکٹوں کیلئے ریٹ لسٹ لگا رکھی ہے ۔ سب کے مشورے سے ہم نے حکومت میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ عدلیہ فیصلے دیتی ہے ۔ پنچائیت لگانا عدالت کا کام نہیں۔ ہمیں جیسے ہی حکومت ملی تھی الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا ۔ جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ آرہا ہے ، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف دیں گے۔ اکتوبر کے الیکشن بھی اب زیادہ دو ر نہیں رہے ۔ آنیوالا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا۔ نوازشریف کو ایسے وقت میں لائیں گے جب ہمارا سیاسی فائدہ ہو۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے ۔

متعلقہ خبریں