لاہور( نیوز ڈیسک) حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات میںناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اور بری تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں منگر ناکامی کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف اپنی حکمت عملی مرتب کرے گی ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آئین کاغذکا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر عوامی حقوق سلب کرلئے جائیں اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے گی ایسا ممکن نہیں ہے ۔، مذاکرات کی ناکامی کے بعد عوام لانگ مارچ اور بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہوگا
تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2023