اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں شروع کردی تھیں جس میں بیلٹ پیپر ز،تصاویر والی ووٹر لسٹیں چھاپنے کا فیصلہ کاگیا تھا ۔ذرائع کے مطابق کل تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا۔فنڈز کی عدم فراہمی کیوجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہ ہوسکی،بیلٹ پیپرز کی چھپائی،ترسیل کیلئے ڈیڑھ ارب سے زائد فنڈز درکار ہیں،پنجاب اسمبلی کیلئے ساڑھے 7 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جانے ہیں ۔ پریذائڈنگ افسران کی تصاویر والی لسٹیں بھی چھاپی جانی ہیں
