لاہور(نیوزڈیسک)عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات لانے تک ملک نہیں چل سکتا، سابق وزیراعظم و ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مفت آٹا سکیم میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ۔ 84 ارب روپے کے بجٹ سے آٹا تقسیم کیا، جس میں سے 20 ارب روپے سے زیادہ کرپشن کی نذر ہوئے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کرپٹ نظام میں عوام کو سہولیات ملنا بہت مشکل ہے ، پورا سسٹم تماشائی بن چکا ہے ، سیاسی مخالفت دشمنی میں بدل گئی، جن لوگوں میں اہلیت نہیں آج وہ اس قوم کے لیڈر بنے ہوئے ہیں ۔ آج کل کے سیاستدانوں میں وہ صلاحیتیں موجود نہیں جن سے عوامی مسائل حل ہوں، عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات لائے بغیر ملک کا نظام ٹریک پر چلنا مشکل ہے۔ دوسری جانب دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن ووزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کروڑوں غریبوں میں مہنگائی کے باوجود پوری شفافیت سے مفت آٹا تقسیم کیا گیا، جس کی نگرانی وزیراعظم شہباز شریف نے خود کی۔
