فیصل آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج ایک اور آڈیو لیک نے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی، ثاقب نثار اس ملک کے لیے تباہی لے کر آئے۔پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرنے والے ثاقب نثار ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ نواز شریف کی سزا آج بھی برقرار ہے اور کتنی گواہیاں درکار ہیں، آپ اس پر آنکھیں بند کریں تو تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان آڈیوز اور ویڈیوز پر نوٹس ہونا چاہیے۔
