اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیروسینئر رہنما پی ٹی آئیفواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی باتیں کررہی ہے تو دوسری طرف مخالف سیاسی کارکنوں کیگرفتاریاں؟ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس کے چھاپہسے ثابت ہوا کہ حکومت میں اسحاق ڈار،اعظم تارڑ اور سعد رفیق کی کوئی حیثیت نہیں ، سینئر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدریکا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ ،سابق وزیر علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود حبس بے جا میں رکھنا ، کارکنوں کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل بے معنی بنا رہی ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ماحول بہتر رکھنے میں سنجیدہ نہیں تو بڑے فیصلے کیسے کرے گی؟چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے ہیں یا نہیںآج فیصلہ ہوجائےگا۔
عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔
