لاہور ( نیوزڈیسک) صدر پی ٹی آئی پرویز ا لٰہی نے اپنے گھر ہونیوالے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں اینٹی کرپشن ، آئی جی ، اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف دیا گیا کہ اگر کوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالتمیں پیش کی جائے۔جبکہ عدالت نے پرویز الہٰی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کررکھی ہے۔پولیس کا گھرپر چھاپہ غیرقانونی ہے۔عدالت پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
