اہم خبریں

معروف صحافی شہید ارشد شریف قتل کیس کے ٹرائل کا آغاز، گواہان طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل باقاعدہ شروع کردیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل ہوگا۔ کیس کے دوگواہان کو طلبی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ جبکہ مرحوم ارشد شریف کی بیوہ وسومیہ ارشد ، قریبی ساتھی علی عثمان بھی بطور گواہ طلب کررکھے ہیں ۔ تمام گواہ اورثبوت عدالت میںپیش کئے جائیں گے، قتل کیس کا مقدمہ رمنا تھانے میں درج ہے ۔ مقدمے میں ملزم وقار احمد ، خرم اور طارق نامی لوگوں کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں