اہم خبریں

الیکشن نہیں ، میثاق معیشت حل ہے،سارے لوگ مل بیٹھیں، ملک کو بحران سے نکالیںپھر الیکشن ہوجائیں گے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئے روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کی افواہوں میں کو ئی صداقت نہیں،ہمیں ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے سے کوئی پیغام ملا،نہ ایسی کوئی کوشش ہورہی ہے،اسٹیبلشمنٹ نے آئین سے متعلق کردارکے حوالے سے قوم سے کمٹمنٹ کی ہے۔عمران خان غیریقینی کی صورتحال کو ہواد ینے کے لئے اس قسم کی باتیں کرتے ہیں،اگر ان کے ذرائع پاورفل ہیں تو بتائیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ آج ان کو خبر آگئی کہ ڈھائی سال کے لئے نگران سیٹ اپ آرہا ہے،یہ لوگ آئے روز نئی کہانی گھڑتے ہیں،عمران خان کا مقصدہی یہ ہے کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہو ، ماضی میں ٹیکنوکریٹس آتے رہے ہیں لیکن اب جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا،اگرآئین میںاس کی گنجائش ہے تو تب ہی ایساہوسکتا ہے،وزیرداخلہ نے کہاکہ معاشی صورت کے حوالے سے حکومت اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار فکرمند ہیں ،ہم صورتحال کو بہترکرنے کے لئے کوشاں ہیں،الیکشن حل نہیں بلکہ میثاق معیشت حل ہے،سارے لوگ مل بیٹھیں اور ملک کواس بحران سے نکالیں اس کےبعد الیکشن ہوجائیں۔عمران خان کے اپنی حکومت گرانے سے متعلق پہلے امریکہ پر اور اب سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمرجاویدباجوہ پر الزام سے متعلق انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے بھی جھوٹ بو ل رہاتھا اب بھی جھوٹ بول رہاہے،ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی کہہ رہے ہیں کہ 99 فیصدارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں تو پھر ہمیں کسی کو توڑنے کی کیاضرورت ہے،اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے ا ن کے پاس نمبرزنہیں ہیں ۔اداروں میں عمران خان کی سہولت کاری سے متعلق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان سے متعلق راناثنااللہ نے کہاکہ ہوسکتاہے کہ سہولت کاری سے متعلق بلاول کے پاس معلومات ہوںلیکن اداروں پر الزم لگانامناسب نہیں ۔

متعلقہ خبریں