لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کو ساڑھے 3 سال بعد اپنے دیرینہ ساتھی لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا یاد آگیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرانے ساتھی اور لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کے انتقال کو ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔عمران خان نے جمشید چیمہ کے ذریعے عبدالقادرکے اہل خانہ کو پیغام بھیجا کہ وہ مرحوم کیلئے دعا اور تعزیت کرنا چاہتے ہیں آپ میرے گھر آجائیں۔مرحوم عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے زمان پارک جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تعزیت کرنی ہے تو ان کے گھر آکر کریں۔