اہم خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پرٹہلتے بندر کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کی چھت پر ٹہلتے بندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بارش کے بعد بندرکو اطمینان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے کنارے پر چہل قدمی کرتے اور پھر چھت پر کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔


بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد انتظامیہ نے بندر کی تلاش شروع کردی جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ عرصہ قبل ایک جنگلی جانور بھی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ جنگلی جانور کو بعد میں پکڑ کر قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں