لاہور(نیوزڈیسک) فضائی آلودگی میں اضافے سے لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔پی پی آئی کے مطابق شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 180 ریکارڈ کی گئی۔ سید مراتب علی روڈ 185،شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 182 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 180 ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 157ریکارڈ کی گئی ہے۔
