اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اداکارفردوس جمال کے گھر پہنچ گئے اورعیادت کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی فردوس جمال کو صحت عطا کرے۔جبکہ فردوس جمال نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا۔ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔فردوس جمال نے کہا کہ قائداعظم نے یہ پہلی اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ تھی پھر پتہ نہیں یہ کون سی اسٹیٹ بن گئی۔ میں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں فنکاروں کے لیے ویلفیئر فنڈ قائم کیا۔فنکار آئینہ ہوتا ہے۔