Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آباد، آزاد کشمیرسمیت بالائی پنجاب میں موسلادھار بارش، سردی لوٹ آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں ،آزاد کشمیر، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوںمیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم ایک بار پھر سرد کردیا ، محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔کراچی میں آج رات ہلکی بارش جبکہ کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت، کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔