اہم خبریں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ،عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک )میرا یقین ہے ایک دن کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا،مسئلہ کشمیر پر چین اور ترکیہ کے سوا کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہوا ،چین اور ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،ایٹمی جنگ دنیا پر خودکش حملے کے مترادف ہے ،جب سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا بھارت سے کوئی جنگ نہیں ہوئی ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ترکیہ کےدانشوروں سےخطاب کر رہے تھ،ے انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کا حصہ کیوں بنیں جب ہمارے معاملات میں مغربی ممالک ساتھ نہیں دیتے ،پاکستان کو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے،سرد جنگ کے دوران بھارت کا کسی طرف جھکاؤ نہ ہونا قابل تعریف ہے،روس یوکرین تنازع سے دنیا میں بے پناہ مسائل نے جنم لیا،پاکستان جیسے ممالک کو ایسے تنازعات کا حصہ نہیں بننا چاہیے،ترقی پذیر ممالک پر کسی ایک طرف جھکاؤ کیلئے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ انہں نے کہا کہ ہر فورم پر کشمیر کی بات کی، مسئلہ کشمیر یوکرین جنگ سے الگ معاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں