اہم خبریں

جے یوآئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) (ف) نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔جے یو آئی نے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے اور ملک بھر میں جلسے، جلوس اورریلیاں نکالنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ترجمان جے یو آئی(ف) نے بتایا کہ اجلاس آج بھی جاری ہے، مختلف تجاویز پرغورہورہا ہے، جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم تجاویز آئی ہیں جن پر غور ہو رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جےیوآئی پی ٹی آئی سےمذاکرات کےحق میں نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں