اہم خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذکرات کے حوالے سے بات جیت کا آغاز آج جمعرات کی شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذکرات کے حوالے سے بات جیت کا آغاز آج جمعرات کی شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے جارہا ہے پارلیمنٹ ہاوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کی مذکراتی ٹیموں کے مابین پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر3 میں پہلے باضابطہ اجلاس کے لیے کمیٹی روم تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے پارلیمنٹ ہاوس کے سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی روم نمبر 3 پی ٹی آئی اور حکومت کی مذکراتی ٹیم کے لیے اس کی فوری صفائی اور تیار کی ہدایات جاری کیں گئیں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی روم نمبر 3 کو مذاکراتی ٹیموں کے لیے 5 بجے تک ریڈی کرلیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ مذکراتی ٹیموں کا پہلا مشترکہ اجلاس 6 بجے شروع ہوجائے چیرمین سینٹ دونوں اطراف کی مذکراتی ٹیموں کا پارلیمنٹ ہاوس میں خیر مقدم بھی کرینگے
شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے لیے آج پارلیمنٹ ہاوس کے دروازے کھل جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں