اہم خبریں

متوقع بارشیں، سی اے اے کی جناح انٹرنیشنل پر احتیاطی اقدامات کی ہدایات

کراچی (نیوزڈیسک)محکمۂ موسمیات کی جانب سے بارشوں اور خراب موسم کے انتباہ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل پر احتیاطی اقدامات سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سی اے اے نے ہدایت نامے میں کہا کہ اگر سمجھیں تو ہلکے جہازوں کو کسی اور محفوظ جگہ پر پارک کریں، کسی بھی حادثے یا تصادم سے بچنے کے لیے کھلے پڑے ہوئے سامان کی مناسب اسٹوریج کریں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ متعلقہ اہلکار بارشوں کے دوران رن وے کی بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے تیار رہیں، بارش کے دوران کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لیے رن وے کے اطراف اسپرے کریں۔سی اے اے نے کہا کہ پرندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اضافی برڈ ڈسپرسل ٹیمیں تعینات کریں، یقینی بنائیں کہ نالوں اور ڈرینیج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو، دیگر تمام ضروری احتیاطی اقدامات جو آپریشنل سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سمجھی کیے جائیں۔سی اے اے نے ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں