خضدار(نیوز ڈیسک) خضدار میں ایس ایچ او کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی میں دھماکا ،ایس ایچ او شربت خان عمرانی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا،،دھماکے کے وقت ایس ایچ او شربت خان گاڑی میں اکیلے تھے،دھماکے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہے تھے ۔
