اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان توشہ خانہ کیس ، جج کا تبادلہ،اب کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے تھے تاہم اب کیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ایسٹ زون کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کر دیا گیا ہے۔
