اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،سماعت 4 مئی تک ملتوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے عون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مؤخر کر دیا، سینئرسول جج نصر مِن اللہ کی چھٹی کے باعث آج فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔عون چودھری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا واضح رہے کہ سینئر سول جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

متعلقہ خبریں