سیاسی لوگ اگر مشکل فیصلے نا کر سکے تو پھر وہ لوگ آئیں جوفیصلہ کر سکیں ،ماہرمعاشیات شبرزیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ماہرمعاشیات شبرزیدی نے کہا ہے کہ آج ہرشخص کہہ رہاہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے،سیاسی لوگ اگر مشکل فیصلے نا کر سکے تو پھر وہ لوگ آئیں جوفیصلہ کر سکیں ،کیا جس نے ووٹ لینے جانا ہے وہ مشکل فیصلے کرے گا،پاکستان غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے ،سوال یہ ہے کہ ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کون کرے گا ،مسلم لیگ ن کیلئے یہ افورڈایبل نہیں کہ وہ مشکل فیصلےکرسکے،سیاسی لوگ اگر مشکل فیصلے نا کر سکے تو پھر وہ لاگ آئیں جوفیصلہ کر سکیں ، انہں نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلے کرنے ہیں یا نہیں کرنے اگر کرنے ہیں تو بتائیں کہ کون کرے گا؟جو حکومت چلا رہے انہیں فیصلے کرنے دیں ،اگرسیاسی لوگ فیصلہ کرتےہیں توبہت اچھی بات ہے،ایک سال پہلےکہاتھاکہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے،ایک سال پہلےڈیفالٹ سےمتعلق میری بات پرکسی نےتوجہ نہیں دی،ملک کیلئےسیاسی حکومت بہت مشکل فیصلے نہیں کر سکتی۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel