اہم خبریں

سپرنٹنڈنٹ

علی امین گنڈاپور کو سہولتیں فراہم کرنے کا معاملہ،سکھرجیل سپرنٹنڈنٹ معطل

سکھر(نیوز ڈیسک) علی امین گنڈاپور کو سہولتیں فراہم کرنے کا معاملہ،جیل سپرنٹنڈنٹ معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر جیل میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو اضافی سہولتیں دینے کے الزامات پر سندھ حکومت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن منور علی شاہ کو ہائی پروفائل قیدی کو سہولتیں دینے کے الزامات پر معطل کردیا گیا ہے

متعلقہ خبریں