اہم خبریں

حکومت کا عمران خان سے مذاکرات کا عندیہ، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ کسی کی ذاتی انا یا خواہشات کی تکمیل نہیں کی جائے گی۔ فنڈذ اجرا کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنا فیصلہ دے چکی، سب اداروں کو پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کا کام آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، ثالثی نہیں۔ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ یا کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں، ثالثی کا کردار اور بات چیت کا فورم پارلیمنٹ ہے جو اپنا کام بخوبی کر سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی جماعتوں نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کریں گے جس کیلئے پارلیمنٹری کمیٹی کا فورم استعمال کیا جائے گا۔ الیکشن ایک ساتھ ہونے ہیں یا علیحدہ علیحدہ یہ فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں