اہم خبریں

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار سلیم حیدرخان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ہے، اس لیے مشترکہ اور پائیدار اثرات کو یقینی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ کی پہلی سالگرہ اور نیشنل پریس کلب کے نئے تزین شدہ کیفے ٹیریا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ہے، اس لیے مشترکہ اور پائیدار اثرات کو یقینی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکا کولا پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے۔·

متعلقہ خبریں