اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل نے بدھ کے روز اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ، مارگلہ ایونیو، سیکٹر C-13، C-14 C-15 اور C-16کا دورہ کیا. اس موقع پر ممبر اسٹیٹ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر انجینئرنگ سمیت سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ اللہ دتہ میں سپورٹس انکیلو تعمیر کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس انکیلو میں والی بال، راک کلائمنگ، زپ لائین، کرکٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں.سپورٹس انکیلو ملٹی پرپز سٹیڈیم کی طرز پر تیار کیا جائے.واضح رہے 300 کنال سی ڈی اے کی اپنی اراضی پر یہ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا. سی ڈی اے نے مزکورہ اراضی کو ماحولیاتی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مختص کردیا ہے. چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل نے ہدایت کی فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں.اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے مزید کہا کہ شاہ اللہ دتہ سے خیبر پختون خواہ کو ملانے والے قدیمی سکندر اعظم کے روٹ کو اسلام آباد کی حدود تک ازسر نو بحال کیا جائے.مزید برآں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے ٹریل 8 کو بدھا کی غاروں سے لیکر بدھا سٹوپہ تک بنانے کے ہدایات بھی جاری کیں.چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے مارگلہ ایونیو، سیکٹر C-13، C-14 اور C-15 , سیکٹر C-16 اورشاہ اللہ دتہ کا دورہ بھی کیا اور ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا.اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے مارگلہ ایونیو اور سیکٹر D-12 کے جنکشن کے پر 50 فٹ سڑک کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر افسران کی سرزنش اور سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ایونیو اور سیکٹر D-12 کو منسلک کرنے والی سڑک کو 3 دن میں مکمل کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں آنے والے درختوں کو کاٹنے کی بجائے متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل نےمارگلہ ایونیو پر سڑیٹ لائیٹس کے تنصیب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مارگلہ ایونیو کے اطراف بالخصوص سیکٹر D-12 کے پاس فنسنگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ کرب سٹونز کے معیار کو بہتر کیا جائے اور جن کرب سٹونز کا معیار بہتر نہیں ان کو دوبارہ سے لگایا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مارگلہ ایونیو پر شاہ اللہ دتہ انڈر پاس اور سروس روڈ کا بھی معائنہ کیا اور کام کی سست روی پر افسران پر سخت اظہار برہمی بھی کیا. چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ پراجیکٹ ڈرایکٹر اپنا قبلہ درست کریں ورنہ نااہلی کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی.چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر انڈر پاس کے اسفالٹ اور ڈرینج کے کام کو مکمل کیاجائے۔ مارگلہ ایونیو اور سیکٹر D-12 کی سلپ روڈ کو دورویہ کیا جائے کیونکہ سنگل روڈ ٹریفک حادثات کا باعث بن سکتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ روڈ پلاننگ کرتے ہوئے ٹریفک کی حفاظت کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے.چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ممبر اسٹیٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیکٹر C-13 میں نئی بلٹ اپ پراپرٹیز کو فوری طور پر گرایا جائے اور ممبر اسٹیٹ ذاتی طور پر اسکی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا. اسی طرح ڈی جی انفورسمنٹ اس امر کو یقینی بنائیں کہ سیکٹرC-13, C-14 اور C-15, C-16 میں کسی بھی قسم کی نئی تعمیرات نہ ہونے پائیں.چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل نے کو سیکٹر C-14اور C-15 میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ سیکٹروں میں تعمیراتی کاموں کو تیزی لائی جائے اور اس ضمن میں تا خیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔