اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے کل کے کیسز کیلئے نظرثانی شدہ روسٹر جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے کل چیف جسٹس عمر عط بندیال کا بینچ منسوخ کر دیا اور چیف جسٹس کے کل کے روٹین کے مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے۔چیف جسٹس کل ان چیمبر ورک کریں گےوہ کل دن ساڑھے 11 بجے تک صرف چیمبر ورک کریں گے۔چیف جسٹس کے کل کے مقدمات ڈی لسٹ، خصوصی بینچ پنجاب کے پی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا آج کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ چیف جسٹس کا بینچ خرابی صحت کے باعث ڈی لسٹ ہوا، چیف جسٹس بخار، جسم درد اور فلو کا شکار ہیں ، چیف جسٹس گزشتہ روز اپنے گاؤں میں تھے اور صحت یاب ہونے پردوبارہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے بیک وقت انتخابات کیس میں حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
