اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی راہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کہ رہے ہیں کہ انتخابات اکتوبر میں ہونے چاہئیں آئین کہتا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کے نوے دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں کابینہ اپنا فیصلہ پارلیمان کو بھیج دے اور دو تہائ اکثریت سے آئین کو بدل لے دوسری صورت میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کرائیں وفاق کا معاملہ بعد میں آئے گا۔ آئین کو صرف بیانوں اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جا سکتا، آئین کو نہ ماننے کا رویہ ناقابل قبول ہے۔