اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ نے 13 اپریل کے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا نام بدل کر انوسٹمنٹ پاکستان رکھنے کی منظوری دے دی۔اسی طرح فیڈرل گورنمنٹ کی جگہ متعلقہ اتھارٹیز کا نام رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سید رضا زیدی کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

 

متعلقہ خبریں