اہم خبریں

اسلام آباد میں منکی پوکس ، 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ،ہمارے پاس ویکسین نہیں جلد انتظامات کرلیں گے، جاوید اکرم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منکی پوکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کیپٹل میں بھی منکی پوکس کے کیس سامنے آئے ہیں ،چلڈرن اور جنرل اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنا دیا گیا ہے ، 9 سے 15 سال کے بچے منکی پوکس سے زیادہ متاثرہوتے ہیں ،،منکی پوکس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے، پاکستان میں فی الوقت منکی پوکس کی ویکسین نہیں جلد ویکسین کے لیے انتظامات کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں