اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سیاسی سرگرمیا ں تیز ،جے یو آئی نے بھی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلس عامہ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ آ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اسلام آباد پہنچ گئی ہے اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بشمول فاٹا مرجر ایریا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اجلاس میں مفتی عبد الشکور کو خراج عقیدت اور ان کی شہادت کے واقعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔
