اہم خبریں

گھوٹکی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کا ایکشن،مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی(نیوز ڈیسک) گھوٹکی میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم،پولیس پر فائرنگ کرنے والے 5 ڈاکو ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گشت پر تھی اس دوران قادرپور لنک روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو ہلاک ہو ئے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں