اہم خبریں

جے سالک نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر متبادل چھٹی نہ دینے پرعدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور معروف سماجی و مسیحی راہنماء جے سالک نے بانی پاکستان قادئداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر متبادل چھٹی نہ دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے،معروف قانون دان سید خاور امیر بخاری کی وساطت سے ا سلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی دفعہ 199 کے تحت دائر کی جانیوالی رٹ پٹیشن میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت داخلہ اور کابینہ اور اقلیتوں کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومتی اداروں کی جانب سے اتنی اہم ہستیوں کے یوم ولادت کو اہمیت نہ دیکر انکا تقدس پامال کیا ہے لہذاٰ عدالت فوری طور پر حکومت کو بانی پاکستان کے یوم پیدائش اور کرسمس تقدس کو بحال کرنے کیلئے متبادل چھٹی کا حکم دے تاکہ پاکستانی قوم اور مسیحی برادری اس دن کو زیادہ بہتر طریقے سے منا سکیں اور انکاتقدس بحال ہو سکے۔

متعلقہ خبریں