اہم خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پیپلز لبریشن آرمی کی قیادت کی دعوت پر اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

راولپنڈی(اے بی این نیوز   ) آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر پیپلز لبریشن آرمی کی قیادت کی دعوت پر اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دورے کے دوران خطے کے دو اہم اتحادیوں کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی ایشوز بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ خبریں