اہم خبریں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آج آخری میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 190 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے،ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں زمان خان اور فخر زمان کی جگہ پر احسان اللّٰہ اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ اس پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہوگا، ہم سیریز میں واپس آگئے تھے، پچھلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، انہوں نے بتایا کہ انکی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں جمی نیشم اور بلیئر ٹکنر کو ڈراپ کرکے کول میک کونچی اور میٹ ہینری کو شامل کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں