اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سیاست کا محور اسلام آباد کوبنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سیاسی سرگرمیاں بنی گالہ سے ہو نگی، ادھر سے ہی عمران خان ہدایات جاری کیا کریں گے، پارٹی کے راہنماوں کو بھی اس حولے سے آگا کردیا گیا ہے، بنی گالہ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں،حملے کے بعد سے اب تک عمران خان اپنی تمام تر سرگرمیاں لاہور سے جاری رکھی ہو ئی ہیں اب اسلام آباد سے ہی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیں کنٹرول کی جا ئیں گی۔