اہم خبریں

سکیورٹی حکام کی کامیاب کارروائی ،بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک) میران شاہ، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی حکام کی کامیاب کارروائی ، بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ نصیراللہ کو نہایت ہی قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ گینگ کے خلاف میران شاہ پولیس نے 21 اور 22 اپریل کی رات کو اس کے گھر چھاپہ مارا تھا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلا تھا، 22 مارچ کو ملزم نصیراللہ نے اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جہاں اس نے بینک سے لوٹے گئے 3.95 ملین روپے بھی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیئے۔نصیراللہ نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اسے بینک لوٹنے کے لیے ہتھیار اور گاڑیوں کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزم سے 7.2 ملین رقم میں سے اب تک 5.42 ملین روپے ریکور کرکے بینک میں واپس جمع کرائے جاچکے ہیں، سیکیورٹی فورسز دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مزید ملزمان کے خلاف چھاپے مار رہی ہے اور جلد سب کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں