اہم خبریں

سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان،2022 میں اے ڈی بی نے سب زیادہ پاکستان کو فنڈنگ کی

منیلا(نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی ، اے ڈی بی کی رپورٹ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں31 اعشاریہ 8 ارب ڈالرکی پراجیکٹ میں فنانسنگ کی،پاکستان کو5اعشاریہ5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے، رعایتی قرضوں کی مد میں پاکستان کو2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر دیئے گئے جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے ۔ اے ڈی بی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا،روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اس سے معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالرکے وعدے ہوئے جن میں سے اے ڈی بی نے پاکستان کوابھی تک 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالر فراہم کیےگئے۔

متعلقہ خبریں