اہم خبریں

عید تعطیلات میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں، محسن نقوی کا خراج تحسین

لاہور(نیوز ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مریضوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک میو ہسپتال دورے پر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور فرداً فرداً مریضوں کے پاس جا کر خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بھی پوچھا۔محسن نقوی نے ساہیوال میں دھکم پیل کے دوران زخمی ہونے والی بزرگ خاتون کی بھی خیریت دریافت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبے کو سراہا اور پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں