اہم خبریں

نور جہاں کا پوسٹ مارٹم، تدفین کیلئے 15 فٹ گہری قبر تیار

کراچی (نیوزڈیسک) ہتھنی نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کر دیا گیا۔‘ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق’ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان خود پوسٹ مارٹم کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔‘انہوں ںے مزید کہا کہ ’ڈاکٹر عامر خلیلی کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کیا۔‘نورجہاں کی تدفین کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ ’ہتھنی کے لیے قبر تیار کر لی ہے جو 15 فٹ گہری، 14 فٹ لمبی اور 12 فٹ چوڑی ہے۔‘’ہتھنی نور جہاں کی قبر میں چار من چونا اور دیگر جراثیم کش ادویات ڈالی جائے گی۔‘انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ کرینوں کے ذریعے ہتھنی کو قبر میں اُتارا جائے گا، اور تدفین کا یہ عمل ان کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔‘کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کئی روز تک بیمار رہنے کے بعد سنیچر کو دم توڑ گئی تھی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ ’نور جہاں جمعے سے بخار میں مبتلا تھی اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ’نور جہاں کا علاج عالمی ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا، اس مقصد کیلئے جانوروں کی فلاح و بہبود کی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم نے کراچی کا دورہ بھی کیا تھا۔‘کراچی چڑیا گھر کے ڈئریکٹر کنور ایوب نے بتایا کہ ’جمعے کو کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔‘’فور پاز اور پاکستانی ٹیم نے ہتھنی کو بچانے کی بہت کوششیں کیں تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکی۔‘انہوں نے کہا کہ ’فور پاز کی ٹیم آج کراچی پہنچ رہی ہے جو نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔‘

متعلقہ خبریں