اہم خبریں

عیدتقریب،مٹھائی کھاکر 30 افراد کی حالت غیر ہو گئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) عید کی خوشی میں مٹھائی کھاکر 30 افراد کی حالت غیر ہو گئی،اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 30 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مند کے علاقے میں مٹھائی کھانے کے بعد شہری فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،مٹھائی فروش گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں