گانچھے (نیوزڈیسک) گانچھے براہ کے مقام خوفناک ٹریفک حادثہ سکردو جانے والی ایک گاڑی نے سڑک کنارے بیٹھے بچوں کو کچل ڈالا حادثے کے باعث تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین بچے شدید زخمی ، زخمی بچوں کو آر ایچ کیو ہسپتال سکردو منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ میں جا ں بحق ہونے والے تینوں بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ خپلو میں ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو سنٹرل جیل سکردو منتقل کر دیا گیا ۔
